
مقامی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم ورلڈ نمبر ون کھلاڑی ہیں اور کریز پر رہ کر دوسرے کو کھلا سکتا ہے کیونکہ وہ سیٹ ہونے میں کچھ وقت لیتے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کے ویرات کوہلی اور ڈی ویلیئر کے لیول پر آنے میں ایک رکاوٹ ہے اور وہ فنشنگ ہے، بطور میچ ونر بابر نے اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میری خواہش ہے بابراعظم ایسا کرے۔
مزید پڑھیں: سرفراز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دیا تھا ، شاہد آفریدی
اس موقع پر امام الحق نے بھی کہا کہ بابراعظم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ میچ فنش کروں، مجھے لگتا ہے کہ بابر کو اپنے اسٹرائیک ریٹ پر بھی کام کرنا چاہیے تاکہ وہ ففٹی ہوتے ہی اپنی مرضی سے ایسا کھیلے کہ بولر بھی اس کا سامنا کرنے سے ڈرے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔