میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ جیت لیا
لیونل میسی، فرانس کے امباپے اور کریم بینزیما کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا
آرجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ جیت لیا۔
پیرس میں فیفا کی ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا، مینز فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانس کے امباپے، کریم بینزیما اور لیونل میسی کے مابین سخت مقابلہ تھا تاہم میسی نے حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ لیونل میسی کو فیفا کی جانب سے بہترین مینز پلئیر کے ایوارڈ دیا گیا۔
مزید پڑھیں: میسی ''ورلڈکپ 2026'' کھیلنے کا فیصلہ خود کریں گے، کوچ
گزشتہ برس میسی کی کپتانی میں ارجنٹائن عالمی کپ اپنے نام کیا تھا جبکہ اسٹار فٹبالر نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے سال 22-2021 میں 49 مقابلوں میں 27 گولز کیے۔
اس موقع پر لیونل میسی نے کہا کہ اپنے ملک کو ورلڈکپ جتوانے کا خواب پورا کرلیا ہے، بہت کم لوگ ایسے حاصل کر پاتے ہیں اور میں بہت خوش قسمت ہوں۔