ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل کیلیے ایشین ٹیمیں فیورٹ ہونگی مرلی

انگلینڈ کیلیے سری لنکا کی گرمی اور نمی ناقابل برداشت ہوگی، دفاع کرنا مشکل ہوگا، اسپنر


Sports Desk September 16, 2012
انگلینڈ کیلیے سری لنکا کی گرمی اور نمی ناقابل برداشت ہوگی، دفاع کرنا مشکل ہوگا، اسپنر (فوٹو : فائل)

سری لنکا کے سابق اسٹار اسپنر مرلی دھرن نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے جنوبی ایشیائی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا دے۔

وہ سمجھتے ہیں کہ کنڈیشنز سے اچھی طرح واقفیت کے باعث میزبان سری لنکا، بھارت اور پاکستان کو دیگر ٹیموں پر برتری حاصل ہوگی۔ مرلی دھرن نے کہا کہ انگلینڈ کیلیے سری لنکا کی گرمی اور نمی ناقابل برداشت ہوگی جس کی وجہ سے ان کیلیے ٹائٹل کا دفاع کرنا انتہائی مشکل چیلنج ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے کہ اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سب ٹیموں کیلیے اوپن ٹورنامنٹ ہے، کسی ٹیم کی ایک وکٹ کا گرنا یا دوسری کا ایک اوور میں اچھی بیٹنگ کرنا میچ کا نقشہ تبدیل کرسکتا ہے، کھیل کا رخ ان چیزوں سے تبدیل ہوجاتا ہے۔

مرلی دھرن نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کئی بہترین ٹیمیں شامل ہیں اس لیے کسی ایک کو ایونٹ کیلیے فیورٹ قرار دینا انتہائی مشکل ہے مگر سری لنکا کو میزبان ہونے کا ایڈوانٹج حاصل ہوگا لیکن دوسری جنوب ایشیائی ٹیموں کو بھی بھولنا نہیں چاہیے کیونکہ اسپن ان کی بھی مدد کرسکتی، وہ بھی گرم کنڈیشنز اور سلو وکٹوں کے عادی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں