ٹرک کی ٹکر سے پیڈسٹرین برج ٹیڑھا ہوگیا کئی خواتین زخمی
پیڈسٹرین برج کو گزشتہ رات کسی ٹرک نے ٹکر مار کر بنیادیں ہلا دیں اور پل کا ایک حصہ ٹیڑھا ہوگیا
راشد منہاس روڈ پر ٹرک نے پیڈ سٹرین برج کو ٹکر مار کر بنیادیں ہلادیں۔
پیدل چلنے والے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ۔ پل خطرناک حد تک متاثرہوا ہے تاہم بلدیہ عظمی کراچی کا عملہ تاحال نا پہنچ سکا ۔
گلشن اقبال بلاک دس سلمان پلازہ کے سامنے پیڈسٹرین برج کو گزشتہ رات کسی ٹرک نے ٹکر مار کر اس کی بنیادیں ہلا دیں اور پل کا ایک حصہ ٹیڑھا ہوگیا ۔
شہری اس کے باوجود بھی اس کا استعمال کر رہے ہیں ۔ کچھ خواتین پل نا ہموارہونے کی وجہ سے گر کر زخمی ہو گئیں۔
علا قہ مکینوں کا کہنا تھا کہ رات کے اوقات میں ایک ٹرک نے پل کو زوردار ٹکر ما ری جس سے اس کے پلرز ٹیڑھے ہوگئے اور پل کا ایک حصہ ایک جانب جھک گیا ۔
اس کے باوجود لوگ اس کا استعما ل کرر ہے ہیں ۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بلدیہ عظمی کراچی کا عملہ نہیں پہنچا ۔
واضح ر ہے کہ راشد منہاس روڈ کے ایم سی کی حدود میں آتی ہے ۔ یہ پیڈسٹرین برج بھی کے ایم سی نے ہی لگایا ہے ۔
مکینوں نے بتایا کہ پل کسی وقت بھی گرنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔