موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی آؤٹ لک مستحکم

پاکستان کا آوٴٹ لک مستحکم ہے کیونکہ فنڈنگ تک رسائی دستیاب ہونے کا امکان ہے، موڈیز


Irshad Ansari February 28, 2023
فوٹو: فائل

بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی ایشور اور سینئر غیر محفوظ ڈیبٹ ریٹنگ اور سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ میں کمی کردی ہے البتہ موڈیز کا کہنا ہے کہ آوٴٹ لک مستحکم ہے کیونکہ فنڈنگ تک رسائی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ایشور اور سینئر غیر محفوظ ڈیبٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ون سے کم کرکے سی ڈبل اے تھری کردی ہے۔

موڈیز نے سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ بھی (پی) سی ڈبل اے ون سے کم کرکے (پی)سی ڈبل اے تھری کردی ہے تاہم موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم رکھا ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فنڈز تک رسائی کے امکانات ہیں اس لیے آؤٹ لک مستحکم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |