960 افراد کا بیک وقت کروشیا کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
960 افرد نے بیک وقت کروشیا کر کے 2017 میں آسٹریلیا میں بنایا جانے والا 604 افراد کا ریکارڈ توڑا
برطانیہ میں کریشیا کے شوقین 960 افراد نے ایک جگہ جمع ہوکر بیک وقت کریشیا کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز نے برطانیہ کے شہر ڈربی میں قائم ڈربی ارینا میں بی بی سی ریڈیو ڈربی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں ریکارڈ کی تصدیق کی۔
تقریب میں 960 افرد نے بیک وقت کریشیا کر کے 2017 میں آسٹریلیا میں بنایا جانے والا 604 افراد کا ریکارڈ توڑا۔
یہ تقریب بی بی سی ریڈیو ڈربی کے 'میک اے ڈفرینس: میک اے بلینکٹ' کمپین کا اختتام تھی جس میں کریشیا کرنے والوں نے ملک بھر سے بُنے ہوئے اور کریشیا کیے ہوئے کمبل ضرورت مند افراد کے لیے بھیجے۔ اس مہم کے نتیجے میں تقریباً 2000 گھر کے بنے ہوئے کمبل جمع ہوئے جن کو عطیہ کر دیا گیا۔