ماریہ بی کی ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو پھیلانے والے پاکستانی ڈرامے پر شدید تنقید

ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو مغرب کی طرف سے پاکستان پر تھوپا جارہا ہے، فیشن ڈیزائنر


ویب ڈیسک February 28, 2023
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ٹرانسجینڈر ایجنڈے پر مبنی نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ماریہ بی نے انسٹاگرام پر ٹی وی ڈرامے 'سر راہ' کا ایک ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ (ٹرانسجینڈر ایجنڈے کے حمایتی) اِس طرح آپ کی روح کو فروخت کرتے ہیں۔

asdg

سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں ایک باپ نبیل ظفر اور اس کے انٹرسیکس بچے کے درمیان گفتگو دکھائی گئی ہے جس میں وہ بچے کو ٹرانسجینڈر بننے کی تلقین کرتے ہیں۔

ماریہ بھی نے لکھا کہ بچے کو شریعت کے مطابق لڑکا یا لڑکی بننے کی رہنمائی کرنے کے بجائے یہاں بچے کو ٹرانسجینڈر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

aswed

انہوں نے مزید لکھا کہ اب پاکستانیوں کے جاگنے کا وقت آگیا ہے، کیا اس گفتگو سے واضح نہیں ہوتا کہ ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو مغرب کی طرف سے پاکستان پر تھوپا جارہا ہے۔

ایک دوسری پوسٹ میں ماریہ بی نے لکھا کہ یہ ڈراما یو ایس ایڈ کی طرف سے اسپانسر کیا گیا ہے اور اس سے ہمارے معاشرے میں مغربی تہذیب کو رائج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔