معاشی ترقی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

خاران، بسیمہ، احمد وال اور دالبندین شاہراہوں کو صوبائی اور وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائیگا، وزیر اعلیٰ

عبدالقدوس بزنجو۔ : فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کی ملاقات ہوئی جس میں بالخصوص رخشان ڈویژن اور بالعموم صوبے کی ترقی اور مسائل پر بات چیت ہوئی۔


وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معاشی ترقی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے، معدنی ذخائر اور زراعت کے حامل علاقوں میں روڈ نیٹ ورک کے جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، چاغی، نوشکی ،خاران اور خضدار کے علاقے تجارت ،زراعت ،تعلیم ،معدنیات اور سماجی و معاشی حوالوں سے ایک اہم اور تاریخی راہداری کی حیثیت رکھتے ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ خاران، بسیمہ، احمد وال اور دالبندین شاہراہوں کو صوبائی اور وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائیگا۔ ملاقات میں وفاقی حکومت کے معاونتی منصوبے خاران یونیورسٹی آف ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
Load Next Story