پاکستان اور جرمنی نے ہنرمند افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی کی جانب سےمذکورہ ایل او آئی پر دستخط ہوگئے


Staff Reporter February 28, 2023
فوٹو ایکسپریس

پاکستان اور جرمنی کے درمیان ہنر مند افراد کو ملازمتیں فراہم کرنے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی کے درمیان ہنر مند افرادی قوت کی نقل و حرکت کے لیے لیٹر آف انٹینٹ (LoI) پر آج دستخط کیے گئے۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور جرمن سفیر سٹیفن زوٹونگ، مینیجنگ ڈائیریکٹر انٹرنیشنل ریلیشنز نے بالترتیب اسلامی جمہوریہ پاکستان اور جرمنی کی وفاقی ایمپلائمنٹ ایجنسی کی جانب سےمذکورہ ایل او آئی پر دستخط کیے۔

معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے ہنر مند افراد کی نقل و حرکت کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے ممکنہ شعبوں کو تلاش کرنا اور ملازمتوں میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا چھٹا بڑا ملک ہونے کے ناطے اس حوالے سے بڑی صلاحیتوں کا حامل ہے، جبکہ جرمنی کو مہمان نوازی، صحت، تعمیرات اور آئی ٹی وغیرہ کے شعبہ جات میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔

اس ضمن میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اور جرمنی کی فیڈرل ایمپلائمنٹ ایجنسی اس ایل او آئی پر عمل درآمد کے لیے مستقبل کے رہنما خطوط وضع کرنے اور ان پر عمل درآمد کی مد میں تعاون کریں گے۔

پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یہ ایل او آئی اہم اقدامات میں سے ایک ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اور جرمنی کے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اس طرز کے اہم اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |