حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

آئندہ پندرہ روز کیلیے مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کمی، اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا

—(فوٹو : فائل)

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے کمی کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے کمی کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر اسحاق ڈار نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے کمی کی گئی ہے۔
Load Next Story