ایس ای سی پی نے غیر قانونی ایپس کے خلاف گوگل سے رابطہ کرلیا

غیر لائسنس یافتہ ڈیجیٹل قرض دہندگان کو روکنے کیلیے اقدامات کیے، خالدہ حبیب


Irshad Ansari March 01, 2023
ایس ای سی پی میں میڈیا ورکشاپ، مارکیٹ کی ترقی، کاروبار میں آسانی پر بریفنگ۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے غیر قانونی ایپس کو گوگل اور ایپل اسٹور سے ہٹانے کیلیے گوگل اور ایپل سے رابطہ کیا ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے غیر لائسنس یافتہ چھوٹے قرضے (ڈیجیٹل لینڈنگ) فراہم کرنے والی غیر قانونی ایپس کو گوگل اور ایپل اسٹور سے ہٹانے کیلیے پی ٹی اے، ایف آئی اے کے ساتھ گوگل اور ایپل سے بھی رابطہ کرلیا، جنوری میں 58 غیر قانونی ڈیجیٹل لینڈنگ ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹانے کیلیے گوگل کو فہرست بھجوادی گئی۔

ایس ای سی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالدہ حبیب نے ایس ای سی پی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا ورکشاپ میں شریک اکنامک جرنلسٹس کو بریفنگ میں بتایا کہ نان بینکنگ مائیکرو فنانس سیکٹر خاص طور پر ڈیجیٹل لینڈنگ کے شعبے میں ، سیکٹر کے فروغ اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلیے کئے گئے اقدامات پر ورکشاپ منعقد کی گئی۔

ایس ای سی پی کی جانب سے صارفین کی ڈیٹا پرائیویسی اور کمپنیوں کے جانب سے صارفین کے ساتھ قرض کی وصولی کیلیے قوائد و ضوابط کی پابندی کیلیے طریق کار وضح کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایس ای سی پی نے غیر لائسنس یافتہ ڈیجیٹل قرض دہندگان کو روکنے کے لیے بھی متعدد اقدامات کئے ہیں، لائسنس یافتہ ڈیجیٹل قرض دہندگان کو اپنے قرض دینے والے پلیٹ فارم ،موبائل ایپ پر اپنا پورا کارپوریٹ نام اور لائسنس کا سٹیٹس ظاہر کرنا ہو گا، اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ قرض فراہم کرنے والی کمپنی کی جانب سے کسی بھی اشتہار یااشاعت میں غلط بیانی نہ کی گئی ہو، شرکا کو ڈیجیٹل لینڈنگ کی کمپنیوں پر سرکلر 15 کے تحت عائد کیے گئے ریگولیٹری تقاضوں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ایس ای سی پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ترجمان مسرت جبین نے کمیشن کے مجموعی اہداف اور مستقبل کے نقطہ نظر کو واضح کرتے ہوئے مالیاتی شمولیت، مارکیٹ کی ترقی اور کاروبار کرنے میں آسانی پر بریفنگ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں