نوابشاہ میں دلہن کا دلہا اورباراتیوں سمیت مہنگائی کیخلاف احتجاج

رخصتی کے بعد احتجاج کی پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کی تھی، دلہا


ویب ڈیسک March 01, 2023
شادی میں شریک باراتیوں نے مہنگائی کیخلاف نعرے لگائے:فوٹو:سوشل میڈیا

نوابشاہ میں دلہا اور دلہن رخصتی کے بعد گھر جانے کے بجائے مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنے پہنچ گئے۔

نواب شاہ کے رہائشی یاسر برڑو اور ڈاکٹر سحرش شادی نے شادی کی تقریب کے بعد باراتیوں سمیت سڑک پر آکر احتجاج کیا۔

ڈاکٹر سحرش کا کہنا تھا کہ رخصتی کے بعد ان کے شوہر نے انہیں بتایا کہ وہ گھر نہیں جائیں گے پہلے مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کریں گے جس پر وہ بھی احتجاج میں شامل ہوگئیں۔ سحرش کی بارات 2، 3 پک اپس اورگاڑیوں پر مشتمل تھی جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔ دلہن کے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


سحرش کے دلہا یاسر برڑو سرکاری اسکول میں ٹیچر ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی منصوبہ بندی پہلے سے نہیں کی تھی بلکہ تقریب کے دوران ہی مہنگائی کیخلاف احتجاج کا خیال آیا اور دوستوں سے مشورے کے بعد اسے عملی جامع پہنا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں