بسمعہ معروف نے ویمن ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا
انکی قیادت میں قومی ٹیم نے 62 میں سے 27 ٹی20 میچز جیتے
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والی بسمعہ معروف نےکپتانی سے استعفی دے دیا البتہ وہ بطور کھلاڑی ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گی۔
بسمہ کی قیادت میں قومی ویمن ٹیم کی پرفارمنس کا گراف ملاجلا رہا، کمزور ٹیموں کے خلاف ٹیم کی مجموعی پرفارمنس اچھی رہی جبکہ مضبوط ٹیموں کے خلاف کارکردگی غیر معیاری رہی۔
اعداد شمار کے مطابق بسمہ معروف کی کپتانی میں 62 میں سے 27 ٹی20 میچز میں کامیابی پائی جبکہ 32 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں بطور کپتان بسمعہ سرخرو رہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بسمعہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر نجم سیٹھی نے بسمعہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ وہ نئی کھلاڑی کو قیادت سونپنے کے حق میں پیں تاہم بسمعہ بطور کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلتی رہیں گی۔