سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل آیا تو اس میں پیپلزپارٹی کی ترامیم پاس ہوں گیخورشید شاہ
جمہوریت اور نوازحکومت کو کوئی خطرہ نہیں اگر خطرہ ہوا تو نواز شریف کا ساتھ دیں گے،قائد حزب اختلاف
KARACHI:
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل آیا تو اس میں پیپلزپارٹی کی ترامیم ہوں گی جبکہ طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر اداروں میں کوئی ٹکراؤ نہیں صرف اختلافات ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے معاملے پر اداروں میں کوئی ٹکراؤ نہیں صرف اختلافات ہیں،جمہوریت اور نوازحکومت کو کوئی خطرہ نہیں اگر سسٹم کو خطرہ ہوا تو نواز شریف کا ساتھ دیں گے۔ تحفظ پاکستان بل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بل پھاڑ کر پھینکنا ٹھیک نہیں ہم ایسا نہیں کریں گے اورجو بل ابھی پاس ہی نہیں ہوا اس کے خلاف عدالت میں کیوں جائیں البتہ سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل آیا تو اس میں پیپلزپارٹی کی ترامیم پاس ہوں گی۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گیلپ سروے ایک ڈرامہ ہے جس کے بارے میں محترمہ کو بتا دیا تھا، ہم پارٹی سربراہ کے ویژن پر ہیں اگر باہر گئے تو ختم ہوجائیں گے۔ سعودی امداد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سعودی سفیر سے گزارش ہے جو احسان کیا ہے وہ بتادیں۔ پرویز مشرف کے حوالے سے چوہدری شجاعت کے بیان پر خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری شجاعت صرف لفظوں کی حد تک مشرف کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔