اورکزئی ایجنسی میں نامعلوم ملزمان نے 70 سے زائد افراد کواغوا کرلیا

اغوا کئے گئے تمام افراد کا تعلق مقامی قبائل سے ہے جن کی تلاش کے لئے فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے

حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں جنگ بندی کی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہوگئی. فوٹو:فائل

اورکزئی ایجنسی میں نامعلوم ملزمان 70 سے زائد افراد کو اغوا کر کے لے گئے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق اورکزئی اور خیبرایجنسی کے سرحدی علاقے حیدر کنڈؤ سے نامعلوم ملزمان نے 70 سے زائد افراد کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، اغوا کئے گئے افراد کا تعلق مقامی قبائل سے ہے جن کی بازیابی کیلئے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔


واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں طالبان کی جانب سے سیز فائر کی ڈیڈلائن گزشتہ روز ختم ہوگئی تھی تاہم ان کی جانب سے جنگ بندی میں مزید توسیع کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Load Next Story