کراچی میں بلڈرسے 5 کروڑ94 لاکھ روپے کی ڈکیتی
4 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر گاڑی کو روکا اور پیسے چھین کر فرار ہوگئے
بہادرآباد میں بلڈرسے 4 نامعلوم مسلح ملزمان 5 کروڑ94 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے،بلڈرسے رقم چھینے جانے کے واقعے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
بہادرآباد تھانے کے علاقے میں واقع معروف سپراسٹورکے قریب 4 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زورپربلڈر راحیل عبدالغفارسے5 کروڑ94 لاکھ روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔
واردات کا مقدمہ متاثرہ بلڈرکی مدعیت میں بہادرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا،مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ بلڈرنے پولیس کو بیان دیا کہ وہ ڈیفنس فیز 4 کا رہائشی ہے اور بلغ ٹریڈ سینٹر بہادرآباد میں اوکے اسٹیٹ اینڈ بلڈرکے نام سے اس کا دفترہے۔
منگل کی رات تقریباً11 بجے کے قریب وہ اپنے ڈرائیوربختیار کے ہمراہ اپنی گاڑی رجسٹریشن نمبربی ڈی این کی ڈگی میں 4 عدد کاٹن میں 5 کروڑ 94 لاکھ روپے رکھ کرنکلا تھا جسے ہی بہادر آباد میں واقع معروف سپر اسٹوراورنجی بیکری کے قریب پہنچا توایک گاڑی نے آکر ہماری گاڑی کو روکا جس میں 2 ملزمان موجود تھے۔
اسی دوران 2 موٹرسائیکلوں پرسوار2 اورملزمان بھی آگئے جن کے پاس اسلحہ موجود تھا مسلح ملزمان نے ہم دونوں کوگاڑی سے اتارا مسلح ملزمان ہم سے اسلحہ کے زور پرگاڑی اورموبائل پیسوں سمیت چھین کرفرارہوگئے۔
ملزمان شلوار قمیض میں ملبوس تھے اوران کی عمریں تقریباً30 سال کے قریب تھی،اس حوالے سے ایس ایچ او قربان علی عباسی نے بتایا کہ واردات میں ملوث ملزمان بلڈر راحیل عبدالغفارکی گاڑی کچھ فاصلے پرچھوڑ کرفرارہوگئے تھے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔
پولیس واردات کے مقام پرلگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔