پی ٹی آئی کا موقف پانچوں ججز نے تسلیم کیا فواد چوہدری
آئین جیت گیا قوم الیکشن کی تیاری کرے، شیخ رشید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا موقف پانچوں ججز نے تسلیم کیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے کے پی اور پنجاب میں 90 روز میں الیکشن کرانے کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات 90 روز میں ہونے ہیں۔ آج ایک بار پھر آئین کی بالا دستی ہوئی ہے۔ ہمارا موقف پانچوں ججز نے تسلیم کیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا کہ آئین جیت گیا۔ قوم الیکشن کی تیاری کرے۔ پی ٹی کے پی اور پنجاب میں الیکشن جیتیں گے۔
پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفرکا کہنا تھا کہ قوم کو مبارک ہوں ایک بار پھر آئین کی بالادستی ہوئی ہے۔ صدر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں گے جبکہ خیبرپختونخوا کے الیکشن کی تاریخ گورنر دیں گے۔