ماہ رمضان کیلیے 5ارب روپے کی سبسڈی کا ریلیف پیکج تیار
19 اشیائے ضروریہ پر حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کی جائے گی
وفاقی حکومت نے ماہ رمضان کے لیے 5 ارب روپے کی سبسڈی پر مشتمل ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔
ذرائع وزارت صنعت وپیداوار کے مطابق رمضان کے لیے 19 اشیائے ضروریہ پر حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کی جائے گی جبکہ رمضان پیکج کے تحت سبسڈی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کے لیے ہوگی۔
رمضان کے لیے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی یوٹیلٹی اسٹورز پر فراہم کی جائے گی، پیکج کے تحت آٹا، گھی، دالوں، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر رمضان پیکج کے تحت سبسڈی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ مہنگائی کے باعث عوام بالخصوص نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت نے سبسڈی کا فیصلہ کیا ہے۔