اشنا شاہ نے شادی کے بعد ٹرولنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی
شادی کے جوڑے کے انتخاب کے لئے معاف کر دیں اور اس کے لئے بھی کہ میں نے اپنی شادی کو اپنے تک رکھنا چاہا
اداکارہ اشنا شاہ نے شاد کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹرولنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔
حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ پاکستانی گالفر حمزہ امین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تاہم اس نجی تقریب سے ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو گئیں جس میں ان کے لباس اور رقص پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اشنا شاہ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے نجی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر ایک فوٹو گرافر اور میگزین کے ایڈیٹر کی جانب سے وائرل کی گئیں ہیں۔
تاہم اب اداکارہ نے مذکورہ فوٹوگرافر اور میگزین کے ایڈیٹر سمیت سوشل میڈیا صارفین سے معافی مانگتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کر رہی ہیں۔
اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فوٹوگرافر کے ساتھ کی ہوئی بات چیت کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'مجھے میرے شادی کے جوڑے کے انتخاب کے لئے معاف کر دیں اور اس کے لئے بھی کہ میں نے اپنی شادی کو اپنے تک رکھنا چاہا۔'
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اشنا شاہ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں
ساتھ ہی اشنا شاہ نے پاکستان کی عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کااداکارہ ہرگز ثقافت اور رسم و رواج کو نقصان پہنچانے یا کسی کا دل دکھانے کا نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں
یاد رہے کہ اداکارہ اشنا شاہ شادی کے فوری بعد اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ بیرونِ ملک روانہ ہوگئی ہیں اور انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔