آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا رجحان
بعض شہروں میں ٹماٹر 80، آلو70 اور پیازکی قیمت60 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی
ملک میں آلو،پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا رجحان ہے اور بعض شہروں میں آلو کی قیمتیں70 روپے، پیازکی 60 اورٹماٹر کی 80 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان بیورو شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 10 اپریل 2014 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ہفتہ وار بنیادوں پر 21اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا، سب سے زیادہ اضافہ پیاز کی قیمت میں 14.56فیصد ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں ملک میں پیاز کی اوسط قیمت 34 روپے سے بڑھ کر 40 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئیں تاہم اسلام آباد سمیت بعض شہروں میں پیاز 60 روپے فی کلوگرام بھی فروخت کی جا رہی ہے، اس علاوہ ٹماٹر کی اوسط قیمت 8.3 فیصد کے اضافے سے 41 روپے فی کلوگرام ہوگئی اور آلو کے نرخ 6.73 فیصد بڑھ کر 56.77 روپے فی کلوگرام ریکارڈ کیے گئے۔
اعدادوشمار کے مطابق کیلے کی قیمت 3.77 فیصد بڑھ کر 73 روپے فی درجن، زندہ مرغی کی 2.82 فیصد بڑھ کر 172 روپے فی کلوگرام، لان کی 2.02 فیصد کے اضافے سے 207 روپے فی میٹر، دہی کی 1.31فیصد کے اضافے سے ساڑھے83روپے فی کلوگرام، تازہ دودھ کی 1.21فیصد بڑھ کر72 روپے فی لیٹر، لانگ کلاتھ کی 1.15فیصد کے اضافے سے 180 روپے فی میٹر، شرٹنگ کی 1.08فیصد بڑھ کر148 روپے فی میٹر اور چائے کی پتی کی0.89فیصد کے اضافے سے 147 روپے فی 200گرام ہوگئی جبکہ سرخ مرچ پائوڈر0.88فیصد، جارجٹ0.79فیصد، گائے کے گوشت کی پکی پلیٹ0.64فیصد، لاہور نمک پاؤڈر کھلا0.63 فیصد، دال مسور 0.61 فیصد، بریڈ سادہ0.60 فیصد، بکرے کاگوشت0.39 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول 0.22 فیصد، گائے کا گوشت0.12 فیصد اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 0.02 فیصد مہنگا ہوگیا۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے، لہسن، گندم، آٹے، گڑ سمیت 11 اشیا کی قیمتوں میں0.06فیصد سے 5.45فیصد تک کمی ہوئی، دیگر اشیا میں چینی، سرسوں کاتیل، گھی، دال مونگ، دال چنا اور دال ماش شامل ہیں جبکہ 21اشیا کی قیمتیں برقرار ہوئیں۔ پی بی ایس کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے افراط زر کی شرح میں 0.38 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 11.05 فیصد کا اضافہ ہوا، سب سے زیادہ بوجھ 8ہزار تا 12ہزاروپے ماہانہ کمانے والوں پر 0.58 فیصد پڑا جبکہ 8ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 0.55فیصد، 12 تا 18ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.36 فیصد، 18 تا35ہزار روپے تک کمانے والوں کے لیے 0.23 فیصد اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔