گلیڈی ایٹرز کو سہارا دینے کیلئے تین غیرملکی کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ کی آخری پوزیشن ہے

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ کی آخری پوزیشن ہے (فوٹو: پی ایس ایل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مزید تین غیر ملکی کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے۔

ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈوین پریٹورییس کے علاوہ افغانستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین نجیب اللہ زردان اور نوین الحق نے رپورٹ کردیا ہے۔


تینوں کرکٹرز آج ٹیم کے ہمراہ لاہور میں پریکٹس سیشن میں شام 5 بجے حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے ابتدائی 5 میچوں میں سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم محض ایک فتح اپنے نام کرسکی ہے۔

دوسری جانب گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔
Load Next Story