بھارت سے6 ماہ میں 87 ارب 70 کروڑ روپے کی اشیا منگوائی گئیں
ٹیکسٹائل انڈسٹری نے بھارت سے خام روئی کی درآمد بھی شروع کردی، پاکستان بیورو شماریات
پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران بھارت سے 87 ارب 70 کروڑ روپے کی درآمدات کی گئیں۔
پاکستان بیوروشماریات سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2013 کے دوران بھارت سے 87 ارب روپے سے زائد کی درآمدات کی گئیں جن میں مختلف شعبوں کی مصنوعات شامل ہیں جبکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے بھارت سے خام روئی کی درآمد بھی شروع کردی کیونکہ بھارتی روئی سستی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بھارت سے خام روئی کی درآمدات بڑھ رہی ہیں۔