ڈائمنڈ کیک اور ہیرے سے جڑے گلاب اداکارہ نے سالگرہ پر93 لاکھ خرچ کردیے

اروشی نے 29 ویں سال گرہ کو خاص بنانے کیلیے ہیرے کی انگوٹھی، قیمتی لباس، بریسلٹ اور مہنگی بالیاں بھی بنوائی تھیں


ویب ڈیسک March 01, 2023
اروشی نے اپنی 29 ویں سال گرہ پیرس میں منائی؛ فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی اداکارہ اروشی روتیلا نے اپنی 29 ویں سال گرہ پیرس میں منائی اور شاہانہ اخراجات کی نئی تاریخ رقم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقابلۂ حسن سے اداکاری تک کے سفر میں ہر سطح پر دھاک بٹھانے والی اروشی روتیلا نے اپنی پُرتعیش سال گرہ کی تقریب کو ہیرے سے جڑے 100 گلابوں سے سجایا اور 24 قیراط کے کپ کیک اور ڈائمنڈ کیک بھی رکھے۔


اس تقریب کو ہیلیم کےغباروں، اصلی گلابوں اور شاندار موم بتیوں سے سجایا گیا تھا۔ اس شاندار تقریب میں 93 لاکھ روپے خرچ آیا۔ اداکارہ نے مداحوں کو اپنی خوشی میں شریک کرنے کے لیے تصاویر شیئر بھی کیں۔






اروشی نے اپنی زندگی کے خاص دن کی مناسبت سے قیمتی لباس تیار کرایا تھا۔ نیلے رنگ کے مڈی ڈریس جس میں شیشے جڑے تھے۔ ہیرے کی انگوٹھی، چنکی بریسلٹ اور مہنگی بالیاں بھی قابل دید تھیں۔




سوشل میڈیا صارفین اور ساتھی اداکار و اداکاراؤں نے سال گرہ کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں