پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے

(تصویر: ٹوئٹر)

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے کر پوائٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے 17 ویں میچ میں ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنا سکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ وکٹ کیپر بیٹر 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی اور عامر جمال نے 3،3 جبکہ مجیب الرحمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔


اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی کی جانب سے روومن پاول 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسیب اللہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹام کوہلر-کیڈمور 56 جبکہ عامر جمال 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

صائم ایوب 1 جبکہ کپتان بابر اعظم اور محمد حارث کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 اور تبریز شمسی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story