عمران خان کی پارٹی سربراہی کیخلاف کیس سماعت کیلیے مقرر
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے
March 01, 2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی پارٹی سربراہی کا کیس سات مارچ کو سماعت کیلیے مقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی تحریک انصاف کی سربراہی کیخلاف دائر درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرتے ہوئے عمران خان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ن لیگ انٹراپارٹی انتخابات کیس بھی مقرر کر دیا، جس پر سماعت 14 مارچ کو ہوگی۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم شہباز شریف اور احسن اقبال کو نوٹس جاری کر دیے۔