معاہدے کی منسوخی دکن چارجرز اور بھارتی بورڈ میں عدالتی جنگ سماعت کل ہوگی

فرنچائز کے مالک ادارے دکن کرونیکلز ہولڈنگ نے ہفتے کے روز بھارتی بورڈ کے فیصلے کے خلاف...


Sports Desk September 16, 2012
اگر عدالت نے دکن چارجرز کے حق میں فیصلہ دیا تو اگلے برس ایونٹ 10 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا. فوٹو فائل

بھارتی کرکٹ بورڈ اور دکن جارجرز کا جھگڑا ممبئی ہائیکورٹ میں پہنچ گیا ہے۔

آئی پی ایل فرنچائز نے بی سی سی آئی کی جانب سے معاہدہ منسوخ کیے جانے کیخلاف عدالت سے حکم امتناع ( اسٹے آرڈر ) جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ نے دکن چارجرز کا معاملہ عدالت پر چھوڑتے ہوئے نئی فرنچائز کیلیے ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ شب آئی پی ایل گورننگ کونسل کے ہنگامی اجلاس میں مالی بحران سے دوچار دکن چارجرز کا معاہدہ منسوخ کردیا تھا۔

تاہم فرنچائز کے مالک ادارے دکن کرونیکلز ہولڈنگ نے ہفتے کے روز بھارتی بورڈ کے فیصلے کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست کی، دونوں جانب کے وکلا کی موجودگی کے باوجود اسٹے آرڈر جاری نہیں ہوسکا جبکہ اس کیس پر سماعت اب پیر کے روز ہوگی۔ ہفتے کو بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

جس میں اس معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا، اگر عدالت نے دکن چارجرز کے حق میں فیصلہ دیا تو اگلے برس ایونٹ 10 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور اگر چارجرز کا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا تو اگلے برس بھی 9 ٹیموں کا ایونٹ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں