پی ٹی آئی کا پختونخوا میں بھرپور انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

عمران خان نے پختونخوا اور پنجاب میں انتخابی جلسوں کے شیڈول ترتیب دینے کی ہدایت کردی


احتشام بشیر March 01, 2023
(فوٹو فائل)

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے فوری طور پر انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے, عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کو انتخابی جلسوں کا شیڈول ترتیب دینے کی ہدایت کردی ہے.

سپریم کورٹ کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نوے روز میں انتخابات کے انعقاد کا حکم دینے کے بعد تحریک انصاف نے انتخابی دنگل کی تیاریاں شروع کردی ہیں, زمان پارک میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں کا فیصلہ کیا گیا ہے وقت کم ہونے کے باعث بڑے شہروں میں جلسوں کا آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان انتخابی مہم کی خود نگرانی کریں گے جبکہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی تنظیموں کو امیدوار فائنل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے دونوں صوبے کے پارلیمانی بورڈز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔