حیدر سلطان شوبز میں انٹری کیلیے دوبارہ متحرک ہوگئے

شوبز سرگرمیوں میں بھرپور شرکت، فلم اور ٹی وی کے پروڈیوسر، ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں


Cultural Reporter April 13, 2014
ہدایت کار شہزاد حیدر کی نئی پنجابی فلم میں کام کرنے کی حامی بھی بھرلی۔ فوٹو: فائل

معروف اداکار سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان شوبز میں ان ہونے کے لیے دوبارہ سے متحرک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند سال قبل حیدر سلطان امریکا چلے گئے تھے جس کی وجہ سے بہت سے پراجیکٹس بھی ادھورے رہے گئے تھے، وہ ان دنوں پھر پاکستان آئے ہوئے ہیں اور مختلف شوبز سرگرمیوں میں بھرپور انداز سے شرکت کر رہے ہیں، اس کے ساتھ وہ فلم اور ٹی وی ڈرامہ حاصل کرنے کے لیے پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے ہدایتکار شہزاد حیدر کی نئی پنجابی فلم میں کام کرنے کی حامی بھی بھرلی ہے جس کی ان دنوں دیگر کاسٹ اور اسکرپٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ واضح رہے حیدر سلطان نے فلمی کیرئیر کا آغاز ''ببرا'' میں اپنے والد سلطان راہی کے ساتھ ہی شروع کیا تھا۔اس کے علاوہ انھوں نے ''خزانہ'' سمیت چند ایک فلموں میں کام کیا مگر اپنے باپ کی طرح کامیاب اداکار نہ بن سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں