سندھ میں 20 نئے کالجز اور 15 ہزار سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کا منصوبہ تیار
وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن اور محکمہ کالج ایجوکیشن کا جائزہ اجلاس
وزیر تعلیم سردار شاہ نے سندھ میں 20 نئے کالج بنانے اور 15000 سیلاب متاثرہ اسکولز کی بحالی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن اور محکمہ کالج ایجوکیشن کے ڈویلپمینٹ پورٹ فولیو کا جائزہ اجلاس کراچی کےنجی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سردار شاہ نے جاری ترقیاتی اسکیمز کو مقررہ مدت کے تحت جلد مکمل کرنے اور سیلاب متاثرہ اسکول و کالج عمارتوں پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد سب سے ضروری عمل محفوظ تدریسی عمل کی بحالی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مستقبل میں اسکول اور کالجز کی عمارتوں کے ڈھانچے ماحولیاتی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جائیں جبکہ عمارتوں کے روایتی نقشوں سے ہٹ کر خوبصورت عمارتیں تعمیر کی جائیں تا کہ اسکولوں اور کالجز میں بچوں کی دلچسپی بڑھے۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سیلاب کی وجہ سے 19808 اسکولز کی عمارتیں متاثر ہوئیں، جس میں سے 7503 عمارتیں مکمل اور 12305 عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا، اس وقت 2000 اسکولز کو محکمہ اسکول ایجوکیش کے مینٹیننس اور ریپیئر کے تحت بحال کیا گیا ہے جبکہ 686 اسکولز چائنیز گرانٹ اور 300 اسکولز کا یورپی یونین کی تعاون سے بحال کیا جائے گا۔
اجلاس کو یہ بھی آگاہی دی گئی کہ 15000 اسکولز کی بحالی کے لیے پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ کی اسکیم کے تحت منصوبہ منظور کیا گیا ہے جس کے لئے وفاقی حکومت سے مدد لی جائے گی۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کی طرف سندھ میں 20 نئے کالج بنانے کے حوالے سے تجویز پیش کی گئی جسے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے تحت منظور کروایا جائے گا۔ اجلاس کو آگاہی دی گئی کہ سیلاب کے بعد متاثر ہونے والے 100 سے زائد کالجز کی مرمت اور بحالی کیلیے اسکیمز بھی تیار کر لیں گئیں ہیں۔
اجلاس میں یہ بھی آگاہی دی گئی کہ سندھ میں انگلش میڈیم اسکولز اور کمپرہینسو ہائی اسکولز کی پروجیکٹ کے تحت تعمیر ہونے والے 50 اسکولز میں سے 35 اسکولز عمارتوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جسے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کردیا گیا جبکہ 22 انگلش میڈیم اسکولز کی عمارتوں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد تدریسی شروع کیا گیا ہے۔
مذکورہ پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں سندھ کے ہر ضلعے میں دو انگلش میڈیم اسکولز کی عمارتوں کی تعمیر کو مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اسکولز اور کالج کی عمارتوں کی نئی اسکیمز بناتے ہوئے سولر سسٹم نصب کرنے کے حوالے سے بھی پلان شامل کرنے کی ہدایت کی۔