ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا بلوچی گیت ’وشملے‘ ریلیز

ثقافتی رنگوں سے بھرپور ویڈنگ سانگ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی


Khabar Nigar March 01, 2023
فوٹو: فیس بک

ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کا پہلا بلوچی گیت 'وشملے' ریلیز کردیا گیا، ثقافتی رنگوں سے بھرپور ویڈنگ سانگ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کے پہلے بلوچی گیت وشملے کا مداحوں کی جانب سے بڑی بے صبری سے انتظار جاری تھا۔ چند روز قبل گانے کے ٹیزر کو سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جس کے بعد سے میوزک لوورز دونوں فنکاروں کے پہلے بلوچی گیت کی ریلیز کے منتظر تھے۔

اردو، پنجابی اور بلوچی زبان میں تیار گانے کو یکم مارچ کو لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے ذریعے ریلیز کیا گیا۔ رنگا رنگ تقریب میں گلوکار ساحر علی بگا، آئمہ بیگ، علی ذیشان اور عدنان قاضی شریک ہوئے۔

گانے کی ریلیز کے موقع پر گلوکار ساحر علی بگا نے کہا کہ ہمیشہ اپنے کام سے پاکستانی ثقافت کے مختلف رنگوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ کئی سالوں سے پنجابی زبان کے مشہور گیت میوزک لوورز کے لیے ریلیز کئے آب کی بار ساری توجہ بلوچ ثقافت اور زبان کی پروموشن پر رہی۔ ' وشملے' گیت بلوچ زبان کو ٹریبیوٹ ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ وشملے گیت کو ناصرف لوگ شادی کے خوشیوں بھرے مواقعوں پر سنیں گے بلکہ گانے کی ویڈیو کے ذریعے اجاگر کئے گئے خوبصورت ملکی ثقافتی رنگوں سے بھی متاثر ہونگے، گانے کے متعلق مداحوں کی ارا کا انتظار رہے گا۔


بلوچی گیت 'وشملے' کی ویڈیو نامور ڈائریکٹر عدنان قاضی نے ڈائریکٹ کی ہے۔ گانے کی ریلیز پر عدنان قاضی کا کہنا تھا کہ گانے ویڈیو میں مختلف ثقافتی رنگ اتحاد کا پیغام دے رہے ہیں، گانے کی ویڈیو ڈائریکٹ کرنے پر فخر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں