اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2023 کی منظوری دے دی

اگلے مالی سال بجلی پر اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری، اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا


Irshad Ansari March 02, 2023
وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ فوٹو فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پانچ ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2023 کی منظوری دیدی ہے جبکہ بندر گاہوں پر کھڑے کنٹینرز، کارگوز پر عائد سٹوریج چارجز ختم کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے علاوہ ازیں سٹوریج چارجز ختم کرنے کی ماہانہ رپورٹ بھی طلب کر لی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بدھ کو ہونیوالے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں منظورِ کردہ رمضان ریلیف پیکج کے تحت ماہ رمضان میں 19 اشیائے ضروریہ پر یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے سبسڈی دی جائے گی۔

آئی سی سی کے اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 3 تکنیکی گرانٹس کی مد میں ایک ارب 33 کروڑ، ایم این ایز کیلئے 70 کروڑ کی تکنیکی گرانٹ، خیبرپختونخوا میں نارتھ اور ساؤتھ ایف سی کے ہیڈ کوارٹر کیلئے فنڈز اور وزارت داخلہ کیلئے 2 تکنیکی گرانٹس کی مد میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ۔

مزید پڑھیں: ماہ رمضان کیلیے 5ارب روپے کی سبسڈی کا ریلیف پیکج تیار

اجلاس میں سال 2022-23 کیلئے گندم کی 3900 روپے فی من امدادی قیمت مقرر کر دی گئی، کے الیکٹرک کیلئے سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی اور سال 2021-22 کی دوسری سہ ماہی کیلئے ٹیرف ریشنلائزیشن، اگلے مالی سال بجلی پر اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی گئی ہےاضافی سرچارج کے اطلاق کا فیصلہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں