حکومت کو اب فلم انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے سنگیتا

فلم انڈسٹری کی بحالی ناگزیر ہو چکی ہے۔اداکارہ و ہدایت کارہ


INP April 13, 2014
فلم انڈسٹری کی بحالی ناگزیر ہو چکی ہے۔ فوٹو: فائل

ہدایت کارہ واداکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ حکومت کو اب فلم انڈسٹری کی جانب بھی تھوڑی توجہ دینی چاہیے' فلم انڈسٹری کی بحالی ناگزیر ہو چکی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے حکومت کو الگ وزارت قائم کرنی چاہیے۔ ایک انٹرویو کے دوران سنگیتا نے کہا کہ پوری دنیا میں ثقافت اور شوبز انڈسٹری کے لیے الگ وزارت ہوتی ہے لیکن پاکستان میں ثقافت کے نام پر جو وزارت بنائی جاتی ہے وہ بھی کسی اور ثقافت سے تحفظ میں مصروف ہوتی ہے' میں سمجھتی ہوں کہ اگر شوبز انڈسٹری کے لیے الگ وزارت بنا دی جائے تو اس سے شوبز انڈسٹری مضبوط ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |