رونالڈو کی جیمز بونڈ فلم کی کارخریدنے میں دلچسپی نیلامی 5 اکتوبرکوہوگی

ماہرین کے مطابق اس گاڑی کیلیے ایک لاکھ پائونڈ سے بھی زائد بولی سامنے آسکتی ہے۔


Sports Desk September 16, 2012
ماہرین کے مطابق اس گاڑی کیلیے ایک لاکھ پائونڈ سے بھی زائد بولی سامنے آسکتی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

PESHAWAR: معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جیمز بونڈ کی زیراستعمال مہنگی آسٹن مارٹن کار خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ گاڑی ڈینیئل کریگ نے فلم 'کوانٹم آف سالس' میں استعمال کی تھی، دو دروازوں والی اس گاڑی کی نیلامی 5 اکتوبر کو ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کی نگاہیں اسی گاڑی پر لگی ہوئی ہیں اور وہ اس کیلیے بڑی سے بڑی بولی دے سکتے ہیں تاہم انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم بھی اس کار کیلیے ایک لاکھ پائونڈ دینے کو تیار ہیں، دونوں فٹبالرز کے درمیان نیلامی کے دوران مقابلہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس گاڑی کیلیے ایک لاکھ پائونڈ سے بھی زائد بولی سامنے آسکتی ہے۔ نیلامی میں حاصل ہونے والی رقم بچوں کیلیے کام کرنے والی ایک چیریٹی آرگنائزیشن کو دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں