رونالڈو کی جیمز بونڈ فلم کی کارخریدنے میں دلچسپی نیلامی 5 اکتوبرکوہوگی

ماہرین کے مطابق اس گاڑی کیلیے ایک لاکھ پائونڈ سے بھی زائد بولی سامنے آسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس گاڑی کیلیے ایک لاکھ پائونڈ سے بھی زائد بولی سامنے آسکتی ہے۔ فوٹو اے ایف پی

PESHAWAR:
معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جیمز بونڈ کی زیراستعمال مہنگی آسٹن مارٹن کار خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ گاڑی ڈینیئل کریگ نے فلم 'کوانٹم آف سالس' میں استعمال کی تھی، دو دروازوں والی اس گاڑی کی نیلامی 5 اکتوبر کو ہوگی۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کی نگاہیں اسی گاڑی پر لگی ہوئی ہیں اور وہ اس کیلیے بڑی سے بڑی بولی دے سکتے ہیں تاہم انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم بھی اس کار کیلیے ایک لاکھ پائونڈ دینے کو تیار ہیں، دونوں فٹبالرز کے درمیان نیلامی کے دوران مقابلہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس گاڑی کیلیے ایک لاکھ پائونڈ سے بھی زائد بولی سامنے آسکتی ہے۔ نیلامی میں حاصل ہونے والی رقم بچوں کیلیے کام کرنے والی ایک چیریٹی آرگنائزیشن کو دی جائیگی۔
Load Next Story