لاہور قلندرز کے شائقین کو میچ کے دوران کیا سرپرائز ملے گا

قلندرز کی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئے گی


Sports Reporter March 02, 2023
قلندرز کی ٹیم آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئے گی (فوٹو: پی ایس ایل)

لاہور قلندرز کے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کی میچز کے دوران فینز اِن اونرز ڈگ آؤٹ کیلئے آج بھی قرعہ اندازی ہوگی۔

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق عمران خان انکلوژر میں بیٹھے شائقین کرکٹ وہاں موجود قلندرز باکس میں اپنا نام ڈال سکتے ہیں، میچ کے دوران قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے فین کو گراؤنڈ میں اونرز ڈگ آؤٹ میں بیٹھایا جائے گا۔

خوش قسمت فین کو کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوانے اور بات کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اُترے گی۔

قبل ازیں لاہور قلندرز نے 8 سالہ کرکٹ فین عاکف کی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کی خواہش پوری کی تھی، جس نے کھلاڑیوں کے ساتھ فوٹوز بنوائیں اور اونرز ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر میچ دیکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں