برآمدی صنعتوں کیلیے سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی

آئی ایف ایم دباؤ میں زیرو ریٹڈ انڈسٹری کیلیے 19.99روپے فی کلو واٹ کی سہولت ختم

فیصلہ مایوس کن، پاور لومز انڈسٹری تباہ ہو جائیگی، چیئرمین لومز اونرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو:فائل

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی۔

آئی ایم ایف کے دباؤ پر برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی، حکومت نے فوری طور پرزیرو ریٹڈ انڈسٹری کے لیے 19 روپے 99 پیسے فی کلو واٹ کی سہولت ختم کر دی ہے۔


وزارت توانائی کی جانب سے صنعتوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سستی بجلی کی سہولت ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اور چمڑے کی صنعتوں کو حاصل تھی۔

چیئرمین لومز اونرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ زیڈ آر آئی ٹیرف کا خاتمہ ٹیکسٹایل انڈسٹری کے لیے مایوس کن ہے، پاور لومز انڈسٹری مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔
Load Next Story