لیبیا کشتی حادثے میں ملوث منظم گینگ کے تین ملزمان گرفتار

ملزمان لیبیا کشتی حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے پیسے وصول کرکے گینگ کے سرغنہ کو ٹرانسفر کرتے تھے


طالب فریدی March 02, 2023
ملزمان لیبیا کشتی حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے پیسے وصول کرکے گینگ کے سرغنہ کو ٹرانسفر کرتے تھے

ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرات نے کشتی حادثہ میں ملوث منظم گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں راجہ راحیل اور سفیان شامل ہیں جن کا تعلق گجرات سے ہے، انہیں کھاریاں سے گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرات نے کشتی حادثہ میں ملوث ایک اور ملزم کو گجرات کے علاقے منگوال سے گرفتار کیا، جس کو گزشتہ روز حراست میں لیے گئے ملزمان کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ؛ 3 پاکستانی جاں بحق

افسوسناک واقعہ سے پہلے ملزمان لیبیا کشتی حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے پیسے وصول کرتے تھے اور گینگ کے سرغنہ کو ٹرانسفر کرتے تھے جس کے بعد اگلی منزل کا تعین کرتے تھے۔

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے بھی گزشتہ روز نوٹس لیتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔