بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرنا ’’گناہ‘‘ کے مترداف ہے افتخار

گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلےباز بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے


ویب ڈیسک March 02, 2023
گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلےباز بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلےباز افتخار احمد بھی بابراعظم کی قائدانہ صلاحیت پر انکی حمایت میں سامنے آگئے۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئےگئے انٹرویو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلےباز افتخار احمد نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی کو تنقید کرنا ''گناہ'' کے مترادف ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بابراعظم جیسا کھلاڑی دنیا میں کوئی نہیں۔ کپتان پر تنقید کرنے سے پہلے اسطرح کا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابراعظم کے حوالے سے کہا تھا کہ شائقین کو پاکستانی کپتان کی قدر کو سمجھنا چاہیے اور ان پر غیر ضروری تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے، عامر

انکا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کررہے اور اس پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ہمیں بابر کا احترام کرنا چاہیے تنقید کریں لیکن کسی کی دل آزاری نہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل محمد عامر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرا کام وکٹ لینا ہے اس سے قطع نظر کون سا بلےباز کریز پر موجود ہے، خواہ وہ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے، جس کے بعد پیسر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں محمد عامر نے بابراعظم کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا تھا تاہم اس میچ میں کنگز کو 24 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں