کے پی میں انتخابات کروانے کی پی ٹی آئی درخواستیں نمٹا دی گئیں

سپریم کورٹ نے الیکشن سے متعلق جو فیصلہ دیا اسکے پابند ہیں، جسٹس روح الامین


ویب ڈیسک March 02, 2023
فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے حکم روشنی میں پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کروانے کی پی ٹی آئی درخواستیں نمٹا دی ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کی۔

وکیل درخواست گزار شمائل احمد بٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کے حوالے سے فیصلہ دیا ہے۔

جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کے حوالے سے فیصلہ دیا ہے ہم سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ گورنر الیکشن کمیشن کے ساتھ مشاورت سے تاریخ دے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ فیصلے میں گورنر کو الیکشن تاریخ کا پابند بنایا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر عمل نہیں ہوتا تو پھر عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار شمائل احمد بٹ نے کہا کہ آئین میں یہ چیزیں واضح لکھی ہوئی ہیں۔ جسٹس روح الامین نے ریمارکس دیے کہ کاش جو بناتے ہیں وہ اسے پڑھ بھی لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔