پشاور زلمی کے پیسر نے بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

کپتان نوجوان کرکٹرز موقع دیتے ہیں اور انکا حوصلہ بڑھاتے ہیں، عامر جمال


ویب ڈیسک March 02, 2023
کپتان نوجوان کرکٹرز موقع دیتے ہیں اور انکا حوصلہ بڑھاتے ہیں، عامر جمال (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے فاسٹ بولر عامر جمال نے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

کراچی کنگز کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کیلئے آئے نوجوان پیسر عامر جمال نے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اسکواڈ میں شامل نوجوان کرکٹرز کو موقع دیتے ہیں اور انکا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔

نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بابراعظم بہت پرسکون کپتان ہیں، ہم بابراعظم کو کہیں اور نہیں دیکھ سکتے، ہمیں یقینی طور پر اسے وہ احترام دینا چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں۔

عامر جمال نے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔