زمینداروں نے احتجاجاً کئی مقامات پر کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک کردی

زمیندار ایکشن کمیٹی نے دشت کے مقام پر، لکپاس پر اور قلعہ سیف اللہ کے مقام پر شاہراہیں بند کردیں


ویب ڈیسک March 02, 2023
زمیندار ایکشن کمیٹی نے دشت کے مقام پر، لکپاس پر اور قلعہ سیف اللہ کے مقام پر شاہراہیں بند کردیں (فوٹو : فائل)

زمیندار ایکشن کمیٹی نے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کئی مقامات پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ، سندھ قومی شاہراہ کو دشت کے مقام پر زمینداروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کے لیے بند کردیا جب کہ زمینداروں نے کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کو لکپاس کے مقام پر بھی بلاک کردیا۔

اسی طرح مظاہرین نے قلعہ سیف اللہ میں کوئٹہ ژوب نیشنل ہائی کو بھی بلاک کردیا۔ زمینداروں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنا دے کر ہر قسم کے ٹریفک کو جانے سے روک دیا۔

زمیندار ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا گیا، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کو مزید وسعت دیں گے، ہمارے مطالبات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔