اسلامی یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کی رپورٹ نہ دینے پر سینیٹ کمیٹی برہم

چئیرمین سینیٹ کمیٹی نے رپورٹ جمع کروانے کےلیے 2 ہفتے کا وقت دے دیا


ویب ڈیسک March 02, 2023

سینٹ کمیٹی نے اسلامی یونیورسٹی میں طالب علم کے قتل کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کااجلاس چیرمین کمیٹی عرفان صدیقی کی زیر صدارت ہوا۔ طلب علم کے قتل سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر کمیٹی نے اسلامک یونیورسٹی پر برہمی کا اظہارکیا۔

مزید پڑھیں: اسلامی یونیورسٹی؛ طالب علم کے قتل کیس میں گرفتار 16 طلبہ کا جسمانی ریمانڈ منظور

چئیرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ رپورٹ پیش کیوں نہیں کی جارہی ہے۔ کمیٹی کی ریکوائرئمنٹ پوری کی جائے ورنہ صدر مملکت کو خط لکھیں گے۔

اسلامک یونیورسٹی کے حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ کمیٹی بنائی گئی تھی تاہم اجلاس میں کورم پورا نہ ہونے کے باعث کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔

سینٹ کمیٹی کے رکن مشتاق احمد نے کہا کہ یہ لوگ کمیٹی اور پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیتے۔

چیرمین نے معاملے کی رپورٹ پیش کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ اگر تاخیر کی گئی تو کمیٹی صدر مملکت کو باضابطہ خط لکھے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں