مردم شماری کرنے والے شمارکنندہ کوموبائل فون چھینے کی جھوٹی اطلاع دینا مہنگا پڑ گیا

پولیس نے محمد سہیل سے واقعے کی تفصیلات طلب کی تو وہ پریشان ہوگیا اور ساری حقیقت ظاہر کردی


ویب ڈیسک March 02, 2023
—فائل فوٹو

لانڈھی میں مردم شماری کرنے والے شمارکنندہ کوموبائل فون چھینے کی جھوٹی اطلاع دینا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کےمطابق لانڈھی میں مردم شماری کرنے والے شمار کنندہ محمد سہیل نے اپنے افسران کو موبائل فون چھینے جانے کی جھوٹی اطلاع دی تھی جس پر شمار کنندہ کے انچارج نے شمار کنندہ کی ویڈیو بنوا کر وائرل کردی تھی۔

جس پر جعمرات کو پولیس نے شمار کنندہ سے رابطہ کیا اور واقعہ سے متعلق تفصیلات معلوم کیں تو شمار کنندہ پریشان ہو گیا اور شمار کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ اس سے موبائل فون چھینا نہیں گیا ہے بلکہ موبائل فون کہیں گر گیا یا وہ خود بھول گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے پوچھے جانے پر شمار کنندہ نے بتایا کہ مردم شماری کے لیے اسے بغیر سیکیورٹی علاقے میں بھیج دیا گیا تھا جبکہ اپنے من پسند شمار کنندہ کو تین تین پولیس اہلکار فراہم کیے گئے تھے اور اس نے سیکیورٹی حاصل کرنے کے لیے سارا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کے مطابق شمارکنندہ نے بتایا کہ وہ اپنے افسران کو بغیر بتائے کھانا کھانے اور نماز پڑھے چلا گیا تھا جہاں اس سے موبائل فون کہیں گر گیا یا وہ خود بھول گیا۔ ایس ایچ او لانڈھی فرخ ہاشمی نے بتایا کہ شمارکنندہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |