بجلی مزید مہنگی حکومت نے 2 روپے 23 پیسے سرچارج کی منظوری دے دی
سرچارج کی مدد سے صارفین سے اضافی 335 ارب روپے وصول کیے جائیں گے
March 02, 2023
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرتے ہوئے 2 روپے 23 پیسے سرچارج کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج 2023 کی منظوری دے دی
اس حوالے سے بتایا گیا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری بھی دے دی جبکہ سرچارج کی مد میں صارفین سے اضافی 335 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔
اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت فروخت ہونے والے گھی کی قیمت میں 115 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والےگھی کی قیمت 375 روپے سے بڑھا کر490 روپے کردی گئی۔وزیر اعظم پیکچ کے تحت گھی کی قیمت میں دو ماہ میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یکم جنوری2023 کوگھی کی قیمت میں فی کلو 75روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ گھی دو مہینوں کے اندر مجوعی طورپر190 روپے مہنگا ہوا ہے۔