گوجرانوالہ ماں اور بیٹی سے 6 دنوں میں دو مرتبہ ’اجتماعی زیادتی‘

اجتماعی زیادتی کا پہلا واقعہ 26 فروری اور دوسرا 3 مارچ کو پیش آیا


ویب ڈیسک March 02, 2023
—فائل فوٹو

تھانہ روات کے علاقے ڈیرہ بھنڈراں میں ماں اور بیٹی سے 6 دنوں میں مبینہ طور پر دو بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کا پہلا واقعہ 26 فروری کو پیش آیا جبکہ ملزمان نے 3 مارچ کو پھر ماں بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے ماں اور بیٹی کو باپ کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پہلا پرچہ زیادتی کا شکار خاندان کے سربراہ پیر بخش کی مدعیت میں درج ہوا تھا جبکہ اجتماعی زیادتی کا دوسرا مقدمہ ہمسایہ عبدالرشید کی مدعیت میں درج ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں