آنکھوں پر لگایا جانے والا کمپیوٹر ’’گوگل گلاس‘‘ منگل سے فروخت کیا جائے گا
گوگل گلاس خریدنے والے کی عمرکم ازکم 18 سال ہونی ضروری ہے۔
گوگل کی کمپیوٹرائزڈعینک منگل سے امریکامیں فروخت کے لیے پیش کردی جائے گی۔ گوگل گلاس (چشمہ) آنکھوںپر لگایاجانے والاکمپیوٹر ہے جسے آوازاور لمس کے ذریعے کنٹرول کیاجاتا ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق گوگل گلاس خریدنے والے کی عمرکم ازکم 18 سال ہونی ضروری ہے۔ اس کی قیمت 15سو امریکی ڈالر ہوگی۔ توقع ہے کہ اسے ایک ماہ بعدبرطانیہ میںبھی فروخت کے لیے پیش کیاجائے گا۔ گوگل گلاس دراصل ایک ایسااسمارٹ فون ہے جس سے تصاویراور وڈیوزبنائی جاسکتی ہیں۔ انٹرنیٹ سے کنکشن کے ذریعے یہ گوگل گلاس پہننے والے کوبتا سکتاہے کہ وہ جہاں کھڑاہے اس جگہ کانام پتہ کیاہے۔ گوگل گلاس پہننے والاشخص ایسے نادرلمحات بھی ریکارڈ کرسکے گاجو وہ کیمرایا کیمرا فون جیب سے نکال کرفوٹولینے کی تیاری میں ضائع کردیتا ہے۔ گوگل نے 2013میں 8ہزار افرادکو گوگل گلاس بیچاتھا اوراس کے پہننے والوں کو ایکسپلوررکا نام دیاگیا تھا۔