پارکو کے ساتھ فراڈ انشورنس کمپنی کا وی پی گرفتار

ایف آئی اے نے ملک کی 3انشورنس کمپنیوں اور آئل کمپنی کے افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے فراڈکا سراغ لگایا تھا۔


Adil Jawad April 13, 2014
3انشورنس کمپنیاں اور پارکو افسران برسوں سے کروڑوں کا فراڈ کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)نے پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ(پارکو) کی جانب سے کراچی پورٹ پرآنے والے تیل بردارجہازوں اورتیل کی انشورنس کی مدمیں دی جانے والی رقم میں 5کروڑ روپے کی خوردبرد کے الزام میں نیوجوبلی انشورنس کے وائس پریذیڈنٹ زبیردادا کوگرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل کراچی نے پارکوکی جانب سے دیے جانے والے پریمیم کی مدمیں ملک کی 3نامور انشورنس کمپنیوں اور آئل کمپنی کے افسران کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کے فراڈکا سراغ لگایا تھا۔ اس سلسلے میںتحقیقات کے دوران انکشاف ہواتھا کہ تینوں انشورنس کمپنیوں کے ذمے داران پارکوکے متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے انشورنس پریمیم کے کمیشن کی مدمیں گذشتہ کئی سال سے کروڑوں روپے کافراڈ کررہے ہیں۔ انشورنس کمپنیوںکی اصطلاح میںیہ فراڈگوریلا (گھوسٹ) ایجنٹوںکے نام پر کیاجا رہاہے۔

اس سلسلے میںایف آئی اے نے آدم جی انشورنس کے سینئرجنرل منیجرکیپٹن محمودسلطان کو تقریباً 16کروڑروپے انشورنس کمیشن کی مدمیں ہتھیانے کے الزام میںگذشتہ ہفتے گرفتارکیا تھاجبکہ تحقیقات کادائرہ وسیع کیا گیا تواس طرح کے فراڈمیں ملوث ہونے پرہفتے کو نیوجوبلی انشورنس کے وائس پریذیڈنٹ زبیردادا کوبھی گرفتارکر لیاگیا ہے جبکہ ان کے گھرسے گوریلاایجنٹوں کودیے جانے والے کمیشن کوکیش کرانے کیلیے کھولے جانے والے فرضی ناموں کے بینک اکائونٹس کی چیک بکس بھی برآمدکرلی گئی ہیں۔ ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ ملک کی ایک اورنامورانشورنس کمپنی کے افسران بھی اس معاملے میںملوث ہیںجبکہ دوسرے مرحلے میںپارکو کے متعلقہ افسران کوبھی گرفتارکیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں