پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے اطراف بم پروف دیوار کی تعمیر شروع

فارم ہائوس پرکنکریٹ کی12فٹ اونچی بم پروف دیوار بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیاگیا ہے


Monitoring Desk April 13, 2014
فارم ہائوس پرکنکریٹ کی12فٹ اونچی بم پروف دیوار بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کی جان کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر ان کے فارم ہائوس کے ارد گرد بم پروف دیوار بنانے کاکام شروع کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہائوس کی سیکیورٹی اتنی سخت ہے کہ وہاں چڑیا بھی پر نہیں مار سکتی، ان کی سیکیورٹیکیلیے سیکڑوں اہلکار تعینات ہیں۔ سابق صدر کی رہائش گاہ پر ہفتے کی صبح بھاری مشینری پہنچی تو پوچھنے پر معلوم ہوا کہ فارم ہائوس پرکنکریٹ کی12فٹ اونچی بم پروف دیوار بنانے کے منصوبے کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ ایک سال قبل فارم ہائوس کے اندر مشرف کے رہائشی کمروں کے گرد بوریوں میں ریت بھر کر دیوار بنائی گئی تاکہ بارود سے بھری گاڑی سے حملے کی صورت میں نقصان کو کم کیا جاسکے، اب حفاظتی انتظامات کو مزید موثر بنانے کیلیے فارم ہائوس کے تینوں اطراف میں دیوار بنائی جا رہی ہے۔ سابق صدر کی ریٹائر منٹ کے بعد سے ان پر حملوں کے کئی منصوبوں کا انکشاف ہو چکاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔