فضل الرحمن سے ملاقات میں شکوے دور کرلیں گے پرویز رشید

بعض عناصر جان بوجھ کر اپنے مقاصد کیلئے افواہیں پھیلا کر افواج کو بدنام کرنیکی کوشش کر رہے ہیں،وزیر اطلاعات


آن لائن April 13, 2014
بعض عناصر جان بوجھ کر اپنے مقاصد کیلئے افواہیں پھیلا کر افواج کو بدنام کرنیکی کوشش کر رہے ہیں،وزیر اطلاعات۔ فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے جے یو آئی کی حکومت سے علیحدگی کے حوالے سے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں گلے شکوے دور کر لیں گے۔

ادارے آئین کے اند ر رہتے ہوئے اپنا کام کر رہے ہیں، حکومت کی مثبت پالیسیوں کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بعض عناصر جان بوجھ کر اپنے مقاصد کیلئے افواہیں پھیلا کر افواج کو بدنام کرنیکی کوشش کر رہے ہیں، مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت اس پر عمل کریگی۔ تحفظ پاکستان بل امن قائم کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ سینٹ میں اپوزیشن کی جانب سے دی گئی ترمیم پر بھی غور ہو سکتا ہے، سیاسی جماعتوں کو اس کی اہمیت کو سمجھنا ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |