قلندرز کیخلاف شکست سرفراز نے بالرز کو ذمہ دار ٹھہرادیا

خراب بیٹنگ پرفارمنس کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز


ویب ڈیسک March 03, 2023
خراب بیٹنگ پرفارمنس کے بارے میں کچھ بتانے سے گریز (فوٹو: ٹوئٹر)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کے خلاف خراب پرفارمنس پر بالرز کو قرار دیدیا۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ٹیم کی خراب پرفارمنس پر مایوس نظر آئے اور کہا کہ پہلے 10 اوورز کے اندر 7 وکٹیں لینے کے بعد بھی میچ نہیں جیت سکے جس پر افسوس ہے۔ قلندرز کو 100 رنز سے باہر نہ جانے دینے کا ہدف رکھا تھا لیکن ایسا نہ ہوا، سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ بولرز نے پہلے10 اوورز میں ابتدائی وکٹیں لینے کے بعد بھی بہت زیادہ رنز دے کر ٹیم کو مایوس کیا، ہمارے بالرز نے اگلے 6 اوورز میں 52 رنز لٹادیئے جس سے قلندرز کو میچ میں واپسی کا راستہ ملا۔

مزید پڑھیں: وقار یونس کی لاہور قلندرز کیخلاف میچ میں سرفراز کی بیٹنگ پر کڑی تنقید

وکٹ کیپر بیٹر نے باؤلنگ اٹیک میں غلطیوں کی نشاندہی کی تاہم خراب بیٹنگ پرفارمنس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

اس میچ میں کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 28 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ قلندرز کے خلاف شکست کے ساتھ ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلہ کھیلنے کی امیدیں معدوم ہوچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں